خواجہ آصف وزیر خارجہ کا قلمدان سنبھالیں گے!

Image result for ‫خواجہ آصف‬‎

اسلام آباد -سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیاہے تاہم اب ان کی کابینہ کے معاملات بھی طے پا گئے ہیں جن میں بعض پرانے چہرے نظر آئیں گے جبکہ کچھ نئے چہروں کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف جو کہ نواز شریف کی کابینہ میں وزیر پانی و بجلی تھے تاہم اب ان کا قلمدان تبدیل کر دیا گیاہے اور انہیں ممکنہ طور پر وزیر خارجہ کا عہدہ دیا جائے گا۔ نئی کابینہ کل صبح نو بجے حلف اٹھائے گی ۔ دوسری جانب عبدالرحمان کانجو کو بھی وزیر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے تاہم اسحاق ڈار دوبارہ وزیر خزانہ کا ہی عہدہ سنبھالیں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *