نعیم الحق نے بھی عائشہ گلالئی کو میسج کیے، نیاانکشاف

haq

اسلام آباد: عائشہ گلالئی نے پروگرام" آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ" میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے علاوہ انہیں پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے بھی میسج کیا اور لکھا کہ " میں اکیلا ہوں اور آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں" - عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایسے ہی لوگوں کا ٹولہ ہے، انہوں نے کہا کہ ان کے پاس نعیم الحق کا میسج بھی محفوظ ہے- عائشہ گلالئی نے انکشاف کیا کہ جب انہیں عمران خان کی طرف سے بیہودہ میسج کیے تو وہ اپنے باپ اور بھائی کے ساتھ عمران خان کے پاس گئیں، جہاں ان کے والد صاحب نے عمران سے کہا کہ آپ کیا چاہتے ہیں؟ عائشہ گلالئی نے کہا کہ میں نہیں بلکہ خود عمران خان مجھے شادی کے اشارے دیتے تھے-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *