خطرناک دہشتگردوں کی ریڈ بک آگئی!

کراچی-سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی نئی ریڈ بک جاری کر دی ہے، جس میں 72انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی تفصیلات شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی نئی ریڈ بک جا ری کی ہے، ریڈ بک کا یہ آٹھوا ں ایڈیشن ہے جس میں 72انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی تفصیلات شامل ہیں۔ریڈ بک حساس اداروں کی مشاورت سے تیا ر کی گئی ہے،اس سے پہلے کے ایڈیشن میں 90سے زائد دہشت گردوں کی تفصیلات شامل تھی۔ نئی آنے والی بک میں کچھ نام نئے ہیں اور بعض پرانے ہیں، پہلی بارایڈیشن انگریزی اور اردو میں جاری کیا گیا ہے، جبکہ اس کا کلر ہرا ہے۔ اس سے پہلے شائع کردہ ایڈیشن کے رنگ نیلا اور لال ہوتا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *