پی ٹی آئی کے وزیر ٹرانسپورٹ نے عائشہ گلالئی کا گھر گرانے کی دھمکی دے دی

ghar

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور کے پی کے وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان نے دھمکی دی ہے کہ عائشہ گلالئی کے والد کو وزیر قوم کے گرینڈ جرگے میں الزامات کے ثبوت دینے ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ ثبوت نہ دے سکے تو قبائلی روایت کے مطابق ان کا گھر گرا دیا جائے گا اور انہیں علاقہ بدر کردیا جائے گا۔عائشہ گلالئی کے سابق پولیٹیکل ایجنٹ ہونے کا دعویٰ کرنے والے مجاہد خٹک کہتے ہیں کہ عائشہ گلالئی الزامات ثابت کریں ورنہ وہ ہمیں جانتی ہیں، وہ ملک سے بھاگنے پر مجبور ہوجائیں گی۔عائشہ گلالئی کے پولیٹیکل ایڈوائزرمجاہد خٹک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عائشہ گلالئی عمران خان اور پوری قوم سے معافی مانگیں۔انہوں نے کہا کہ میں عائشہ گلالئی اورعمران خان کی ملاقات میں بھی موجود تھا، عائشہ نے این اے ون کا ٹکٹ مانگا تھا، گواہ ہوں کہ عمران خان نےٹکٹ دینے سے انکار کیا ۔مجاہد خٹک نے الزام لگایا کہ عائشہ گلالئی نے قطر اوردبئی سے اسپتال کے نام پرعطیات جمع کیے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *