خبردار حامد میر! عائشہ گلالئی کے میسج کسی کو نہ بتانا، دھمکیاں آگئیں

mir

اسلام آباد: عائشہ گلالئی کے میسج پڑھنے اور پھر شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں اعتراف کرنے پر کہ میسج واقعی ہوئے ہیں، حامد میر کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنان سخت اشتعال میں ہیں، ذرائع کے مطابق حامد میر کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ کسی صورت یہ میسج کسی کو نہ بتائیں- یاد رہے کہ حامد میر اوراے این پی کی سینٹرکو "کیپٹیل ٹاک" کی ریکارڈنگ سے پہلے عائشہ گلالئی نے میسجز دکھا دیے تھے- ذرائع کے مطابق حامد میر کو میسج کے بارے میں بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں تاہم ابھی تک حامد میر سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *