بھارت میں قائداعظم کی تقاریر تک عوام کو رسائی دینے کا حکم

Z17841967.cmsبھارت کے چیف انفارمیشن کمشنر نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ آزادی سے پہلی کی گئی بانی پاکستان محمد علی جناح کی تمام تقاریر عام کر دی جائیں۔ بھارتی رائٹ ٹو انفارمیشن محکمے کے چیف کمشنر نے یہ فیصلہ ایک درخواست کی سماعت کے بعد سنایا۔ چیف انفارمیشن کمشنر نے اپنے حکم میں کہا کہ کسی بھی سرکاری افسر کے لیے یہ کہہ دینا آسان ہے کہ پاکستان یا پاکستان چلے جانے والے رہنمائوں سے متعلق کسی بھی معلومات کو خفیہ رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ تقاریر کے ایسے تمام ریکارڈز کو عوام کو مفت فراہم کرے۔ اب تک حکومت یہ کہہ کر یہ تقاریر عام کرنے سے منع کرتی رہی ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر اثر پڑ سکتا ہے۔ واضع رہے کہ ایک کارکن سبھاش اگروال نے معلومات تک رسائی کے قانون (آر ٹی آئی) کے تحت قائد اعظم محمد علی جناح اور 1947ء میں پاکستان چلے جانے والے دوسرے اہم رہنمائوں کی تقاریر کی ریکارڈنگز حاصل کرنے کی درخواست کی تھی۔ چیف انفارمیشن کمشنر ستیانند مشرا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ''عام آدمی اور تاریخ کے طلبہ کی ہندوستانی تاریخ کے اس انتہائی دلچسپ پہلو کے بارے میں جاننے میں ہمیشہ دلچسپی رہی ہے۔ اس لیے یہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ تقاریر کے ایسے تمام ریکارڈز کو عوام کو مفت فراہم کرے۔ اس سے پہلے حکومت نے دفعہ 8 (1 (a) کا حوالہ دیتے ہوئے یہ ریکارڈ دینے سے انکار کر دیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *