اس تصویر میں کتا کہاں چھپا ہوا ہے؟

— فوٹو بشکریہ Facebook/ Christina Suvo

آسٹریلین شہر سڈنی کے ایک گھر کی اس تصویر نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو اپنا سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے۔ بس ان لوگوں سے ایک فیس بک پوسٹ پر یہی سوال تو پوچھا گیا تھا ' کیا اس تصویر میں موجود کتے کو تلاش کرسکتے ہیں؟'

پہلی نظر میں تو اس تصویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ایک خالی کمرے بلکہ کچن کی ہے جہاں کا فرش ٹائلوں سے مزئین ہے جبکہ ڈش واشر، فریج، کچرا دان اور دیگر سامان موجود ہے۔

مگر پھر بھی یہاں ایک کتا چھپا ہوا ہے اور اسے ڈھونڈنا اتنا بھی آسان نہیں جتنا تصور کیا جاسکتا ہے۔

اس تصویر کو گزشتہ دنوں فیس بک پر ایک صارف کرسٹینا سیوو نے پوسٹ کیا تھا اور اس نے لاتعداد صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کردیا۔ ایک شخص نے پوسٹ پر کمنٹ کیا ' میں تلاش نہیں کرسکا، حالانکہ بیس منٹ تک میں کوشش کرتا رہا'۔

تو کیا آپ اس چھپے ہوئے کتے کو تلاش کرسکتے ہیں؟

ذرا غور سے دیکھیں، ہوسکتا ہے کہ آپ کو نظر آہی جائے۔ اگر نہیں تو نیچے موجود تصویر میں اس کا جواب چھپا ہے جس میں ایک سیاہ رنگ کا کتا اسی شیڈ کے میٹ پر کچھ ایسا کیموفلاج ہوا ہے کہ نظر ہی نہیں آتا۔ اس تصویر کو فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر ہزاروں بار شیئر کیا جاچکا ہے جبکہ ہزاروں افراد نے شکست بھی تسلیم کی ہے۔

کیا آپ اس کتے کو ڈھونڈنے میں کامیاب رہے؟ نیچے کمنٹس میں بتانا مت بھولیں :-فوٹو بشکریہ Facebook/ Christina Suvo

فوٹو بشکریہ Facebook/ Christina Suvo

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *