نواز شریف بھی این اے120 سے الیکشن لڑیں گے، کاغذات نامزدگی جمع

nawaz sharif

لاہور:  سپریم کورٹ نے جولائی کے آخر میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دے دیا تھا لیکن ان کے چاہنے والوں نے ان کی نااہلی کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے اور اسی نشست این اے 120 پر قصور کے رہائشی نواز شریف نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کاغذات جمع کرائے گئے نواز شریف کے والد کا نام بھی محمد شریف ہے اور اس کے کاغذات کے تصدیق کنندہ کا نام بھی شہباز شریف ہے۔کاغذاتِ نامزدگی کی تصدیق کا مرحلہ 15 اگست سے شروع ہو گا جبکہ ریٹرننگ آفیسرز کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد ان کے تسلیم یا مسترد کئے جانے کا اعلان 17 اگست کو کریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *