کوئٹہ میں خوفناک دھماکہ

dhamaka

کوئٹہ میں شہر کے پررونق علاقے پشین سٹاپ کے قریب خوفناک دھماکہ ہواہے، ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی اور ایف سی ہاسٹل کے قریب پشین سٹاپ کے پاس گاڑی میں خوفناک دھماکےکی وجہ سے آس پاس کی کھڑی گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور رکشوں میں بھی آگ لگ گئی ہے، اب تک تیس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں- قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متاثرہ جگہ کو حصار میں لے لیا ہے- پولیس اور ایف سی کے اہلکار صرف ریسکیو ٹیموں کو وہاں جانے دے رہے ہیں-فضامیں ہر طرف دھواں ہے اور فائر برگیڈ کو طلب کر لیا ہے اور کثیر تعداد میں ایمبولینسس بھی طلب کرلی گئی ہیں-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *