کارکن پرویز مشرف کا خطاب سنے بغیر گھروں کو واپس!

PMShow1

فیصل آباد -ملک میں سیاسی گرماگرمی ،سابق صدر کی سیاسی جماعت بھی پنجاب میں اپنے قدم جمانے کے لئے کوشاں ہے اور پہلے میدان فیصل آباد دھوبی گھاٹ میں سجایا گیا ہے تاہم پرویز مشرف کا خطاب سنے بغیر ہی آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکن گھروں کو جانا شرو ع ہو گئے ہیں
تفصیل کے مطابق جہاں ملکی سیاست میں سابق وزیر اعظم نواز شریف جی ٹی روڈ مشن پر ہیں ، پیپلز پارٹی نے چنیوٹ میں طاقت کا بھر پور مظاہر ہ کر رہی ہیں اسی موقع پر سابق صدر پرویز مشرف بھی میدان میں کو د گئے ہیں لیکن انہیں سیاسی اکھاڑے میں مشکلات درپیش آنے لگیں۔ جلسے کے شرکاء سے پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیے لیکن لوگوں کی بڑی تعداد مرکزی مقرر پرویز مشرف کا دبئی سے ویڈیو لنک سے خطاب کو بغیر ہی جلسہ گاہ سے جانا شروع ہو گئے ۔ دنیا نیوز کی فوٹیج کے مطابق جلسے کی انتظامیہ نے سابق صدر کے قریبی ساتھی احمد رضا قصوری کو جلسہ گا ہ میں داخلے سے روک دیا اور اس موقع پر شدید دھکم پیل بھی ہوئی۔احمد رضا قصوری جلسہ گاہ کے داخلی دروازے پر وہ کارکنوں کے ساتھ بحث کرتے ہوئے بھی دکھائی دیئے لیکن انہیں جلسہ گاہ میں داخل نہیں ہو نے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ نے فیصل آباد میں طاقت کا مظاہر ہ سنی تحریک اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اشتراک سے کیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *