کوئٹہ دھماکہ انتہائی افسوسناک ہے، اللہ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے : مریم نوازشریف

لاہور -سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کوئٹہ دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکہ انتہائی تکلیف دہ ہے، اللہ سب کو محفوظ رکھے جبکہ انہوں نے لاہور میں نواز شریف کے استقبال پر زندہ دلان لاہور کو بھی جی بھر کر دعائیں دی ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف مشن جی ٹی روڈ پر لاہور پہنچ گئے ہیں مگر ان کے لاہور پہنچتے ہیں کوئٹہ میں دھماکے کی افسوسناک خبر آئی جس کے بعد مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکہ انتہائی افسوسناک ہے اللہ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔

ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ لوگ نواز شریف کی گاڑی کے ساتھ قدم بہ قدم چل رہے ہیں ، ماشاءاللہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی ایسا نظارہ نہیں دیکھا ، لاہور اللہ تجھے سلامت رکھے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *