آرمی چیف کوئٹہ پہنچ گئے!

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیکیورٹی کی صورتحال سے متعلق بریفنگ بھی دی جائیگی، ذرائع۔ فوٹو : فائل

راولپنڈی -آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وہ سانحہ کوئٹہ کےزخمیوں کی عیادت کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف دورہ کے دوران سانحہ کوئٹہ کےزخمیوں کی عیادت کریں گے جب کہ اس موقع پر سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیکیورٹی کی صورتحال سے متعلق بریفنگ بھی دی جائیگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں پشین اسٹاپ کے قریب سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے میں8 اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے تھے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *