مسلمان لڑکی کا شادی والے دن ایسا اقدام کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا!

ڈھاکہ -دلہن کا لفظ آتے ہی ذہن میں میک اپ سے سجی سنوری، زیوارت سے لدی پھندی اورسرخ جوڑا زیب تن کیے لڑکی ذہن میں آتی ہے۔ ان لوازمات کے بغیر ہماری دیسی شادیوں کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا لیکن بنگلہ دیش میں ایک لڑکی ان تمام روایات کو ایک طرف رکھتے ہوئے اپنی شادی میں کچھ اس حلیے میں آ گئی کہ مہمان دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے۔ویب سائٹ مینگوباز کی رپورٹ کے مطابق تسنیم زہرا نامی یہ دلہن اپنی دادی کی سفید کاٹن کی ساڑھی پہنے،سر پر سکارف لیے بغیر میک اپ کے آ کر مہمانوں کے سامنے سٹیج پر بیٹھ گئی۔ اکثر مہمانوں نے اس پر اعتراض کیا، کئی نے تو اس حلیے میں دلہن کے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار کر دیا کہ وہ دلہن تو لگ ہی نہیں رہی، تصویر کیوں بنوائیں۔ مگر تسنیم کے شوہر خالد اور اس کے خاندان کے کچھ افراد نے اس کے فیصلے کی تائید کی اور اس کا بھرپور ساتھ دیا۔

جب مہمانوں نے تسنیم سے اس کی وجہ پوچھی تو اس نے سادہ سا جواب دے کر سب کو حیران کر دیا کہ ”میںاپنی شادی میں پرسکون رہنا چاہتی ہوں، اس لیے میں نے آرام دہ لباس پہنا ہے اور بھاری زیورات اور میک اپ سے احتراز برتا ہے۔“ تسنیم نے اپنی شادی کی تصاویر اپنے فیس بک پروفائل پر پوسٹ کی ہیں جہاں ہر ایک صارف اس کے اس کام کی داد دے رہا ہے اور نمودونمائش کی روایت توڑنے پر اس کی تعریف کر رہا ہے۔ فیس بک پوسٹ میں تسنیم نے لکھا ہے کہ ”دلہن کا بھاری میک اپ اور زیورات اس کے خاندان والوں کے امیر ہونے کی علامت نہیں ہوتے۔ اکثر لڑکیاں اپنی مرضی کے خلاف یہ سب کرنے پر مجبور ہوتی ہیں کیونکہ اس کے علاوہ لوگ انہیں دلہن کے طور پر قبول کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔ میں نے اپنی شادی میں وہ کچھ کیا ہے جو مجھے اچھا لگتا ہے :-“

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *