70 واں یوم آزادی، گلی گلی قومی پرچموں کی بہار آگئی

Image result for jashn e azadi public

لاہور:  سال پہلے 14 اگست ہی کے دن سرزمین پاک کو آزادی حاصل ہوئی تھی۔ خوشی کے اس موقع کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پاکستان سے محبت کے اظہار کیلئے جگہ جگہ سٹالز سجائے گئے ہیں جن پر سبز ہلالی پرچموں کے بیجیز، چشمے، ٹوپیاں اور بینڈز دستیاب ہیں۔ خواتین نے بھی جشن آزادی منانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ سبز اور سفید رنگ کے کپڑے اور چوڑیاں خرید لی ہیں۔ جشن آزادی کے حوالے سے میک اپ اور جیولری کا بھی اہتمام کر لیا ہے۔ بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ کسی نے سینے پر پرچم کا بیج سجا رکھا ہے تو کسی نے آنکھوں پر سبز و سفید چشمہ لگا رکھا ہے اور کسی نے اپنے گالوں پر قومی پرچم پینٹ کرا لیا ہے۔ یوم آزادی کے حوالے سے گھروں اور عمارتوں کو بھی سجایا گیا ہے۔ کہیں چراغاں کیا گیا ہے تو کہیں برقی قمقوں نے رنگ بکھیر دیئے ہیں۔ گلیوں اور گھروں میں جھنڈیوں کی بہار بھی خوب جوبن پر ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *