واہگہ بارڈر پر ایشیا کا سب سے بلند پرچم لہرادیا گیا!

پرچم کے سب سے اوپری کنارے پر ’’اللہ اکبر‘‘ بھی کندہ ہے ۔ فوٹو: فائل

واہگہ -آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جشن آزادی کےبلند موقع پر بھارت سے ملحقہ واہگہ بارڈر پر ایشیا کا سب سے بلند پرچم لہرا دیا۔ 12 بجتے ہی جنرل قمر جاوید باجوہ نے واہگہ بارڈر پر بٹن دبا کر ایشیا کے سب سے بلند پرچم کی کشائی کی۔ واہگہ بارڈر پر لہرائے جانے والے سبز ہلالی پرچم کی بلندی 400 فٹ جب کہ اس کی لمبائی 120 فٹ اور چوڑائی 80 فٹ ہے۔

پرچم کے اوپری کنارے پر ’’اللہ اکبر‘‘ بھی کندہ ہے۔ پاکستانی پرچم کو بھارت میں بھی دور سے واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ پرچم کشائی کی تقریب کے بعد آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا اور قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔ اس کے علاوہ فضا ’’اللہ اکبر‘‘ اور ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارت کی جانب سے آٹھواں بڑا پرچم فضا میں بلند کیا گیا تھا جو چند ہی روز کے بعد تیز ہوا کے باعث پھٹ گیا تھا تاہم اس کو مسئلے کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے خصوصی طور پر پرچم کو تیار کیا گیا اور اس پول کا قد بھی بھارتی پول سے پچاس فٹ زیادہ ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *