اس موبائل کی قیمت جان کرآپ کی آنکھیں حیرت سے پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی!

— فوٹو بشکریہ Detel

ویسے تو موبائل فون کی قیمت کم از کم بھی ڈیڑھ سے دو ہزار روپے تو ہوتی ہے مگر کیا آپ ایسا فون لینا پسند کریں گے جو صرف 299 روپے (انڈین) میں دستیاب ہے؟ جی ہاں اگر یہ کہا جائے کہ یہ دنیا کا سستا ترین موبائل فون ہے تو غلط نہیں ہوگا اور یہ کوئی مارکیٹنگ ٹرک یا افسانوی فون نہیں بلکہ حقیقی ڈیوائس ہے۔

بھارت میں ایک کمپنی Detel اس ڈی ون نامی موبائل فون کو فروخت کررہی ہے جو کہ بنیادی فیچرز سے لیس ڈیوائس ہے۔ یعنی فون کرنا، ریسیو کرنا، ایس ایم ایس، ایف ایم ریڈیو، پندرہ روز تک اسٹینڈبائی بیٹری اور اسی طرح کے دیگر عام فیچرز۔

اور اس فون کی قیمت صرف 299 انڈین روپے (490 پاکستانی روپے سے زائد) ہے اور اتنے پیسے تو لوگ اکثر چائے پینے یا کچھ کھانے میں ہی اڑا دیتے ہیں۔ یہ بالکل نیا فون ہے جو باکس میں پیک ہوتا ہے جس کے ساتھ ایک چارجر اور ایک سال کی وارنٹی بھی دی جارہی ہے، جبکہ ڈبے کے باہر کمپنی نے یہ لکھا ہے ' لو کر لو بات'۔

کمپنی کے مطابق یہ فون ایسے لوگوں کے لیے ہے جو موبائل فون پر ایک سے دو ہزار روپے کا خرچ کرنے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے مگر ایسی ڈیوائس کا خواب دیکھتے ہیں۔ اب وہ لوگ پہلی بار اپنا فون خرید کر اپنے پیاروں سے رابطے میں رہ سکیں گے۔ یہ بتانے کی ضرورت نہیں پاکستان اور بھارت ایسے ممالک ہیں جہاں اب بھی اسمارٹ فونز کے مقابلے میں عام فیچر فون زیادہ فروخت ہوتے ہیں، جس کی وجہ کم قیمت یا استعمال میں آسان ہونا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *