مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے یوم آزادی پر جشن منایا گیا!

سرینگر-مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کے یوم آزادی کا جشن منایا گیا اور فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ جہاں مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت اور جارحیت میں روز بروزاضافہ ہو رہا ہے وہیں کشمیر کی فضاﺅں میں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ وادی کے کئی اضلاع میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور پاکستانی پرچم لہرایا اور قومی ترانہ بھی گایا جبکہ اس موقع پر پاکستان کی بقا و سلامتی اور آزادی کشمیر کےلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
سرینگر میں دختران ملت کی جانب سے بھی پاکستان کے یوم آزادی پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں دختران ملت نے پاکستانی پرچم لہرائے اور قومی ترانہ گایا۔ دوسری جانب حریت رہنما سید علی گیلانی نے پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے اور کشمیری رہنماؤں نے کل بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *