ترکی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، رجب طیب اردگان

انقرہ -پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر ترک صدر رجیب طیب اردگان نے پاکستانیوں کیلئےتف انتہائی شاندار پیغام جاری کیا ہے۔ رجیب طیب اردگان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”دوست اور برادر ملک پاکستان اور اس کے تمام عوام کو 14 اگست کے موقع پر جشن آزادی مبارک ہو۔ آپ سب کیلئے نیک خواہشات۔“

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اور پیغام میں پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں شانہ بشانہ چلنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا اور لکھا ”اس سے پہلے جیسا کہ دونوں کے درمیان بھائی چارہ جاری ہے، ترکی تمام شعبوں میں پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہو گا :-“

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *