مومنہ مستحسن نے حیرت انگیز ریکارڈ قائم کر دیا

Image result for momina mustehsan

پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر جہاں لاہور کے واہگہ بارڈر پر جنوبی ایشیا اور ملک کا سب سے طویل پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کیا گیا، وہیں نوجوان گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی اڑتے جہاز میں پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے نیا ریکارڈ بناڈالا۔زمین کی سطح سے 37 ہزار کی بلندی پر مومنہ مستحسن نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کی پرواز میں 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب ملی نغمہ دل دل پاکستان اور آفریں آفریں گانا گاکر نہ صرف ریکارڈ قائم کیا، بلکہ مسافروں کو بھی سرپرائز دیا

—فوٹو: پی آئی اے ٹوئٹر۔پی آئی اے نے مومنہ مستحسن کی اڑتے جہاز میں پرفارمنس کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر کیں، جنہیں ہزاروں لوگوں نے لائک اور ری ٹوئیٹ کیا۔پی آئی اے نے ٹوئیٹ میں بتایہ کہ مومنہ مستحسن اور ایئرلائن نے 37 ہزار فٹ کی بلندی پر پہلی بار مسافروں کو 70 ویں جشن آزادی کا تحفہ دینے کے لیے یہ منصوبہ بنایا، جو ایک طرح سے ریکارڈ بھی ہے۔مومنہ مستحسن نے کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 342 میں پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔چلتی پرواز میں من پسند اور خوبرو اداکارہ کی پرفارمنس دیکھ کر جہاز کے مسافر نہ صرف حیران رہ گئے، بلکہ انتہائی خوش بھی دکھائی دیے، اور اپنے موبائل نکال کر تصاویر کھیچنے لگے۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان میں اڑتے جہاز کے دوران اس طرح کی پرفارمنس کی گئی ہے۔پرواز کے دوران نہ صرف مومنہ مستحسن نے پرفارمنس کی، بلکہ عملے اور مسافرین نے مل کر قومی ترانا بھی پڑھا۔اس پرفارمنس سے نہ صرف مومنہ مستحسن بلکہ پی آئی اے کا بھی ایک ریکارڈ بنا۔مومنہ مستحسن کی اڑتی پرواز میں پرفارمنس کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوگئیں، اور لوگوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *