کرکٹ کے متوالوں کے لیے حیران کن خوشخبری آگئی

Sri Lanka Tour Depends On The Visit Of Pakistan World Xi

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کی نوید سنائی ہے، لیکن سری لنکا کا پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا دارومدار ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان پر ہے ۔کولمبو میں ایشین کرکٹ کونسل کے نو منتخب چیئرمین نجم سیٹھی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ تھلنگاسماتھی پالا کو پاکستان میں سیریز کے کچھ میچز کھیلنے کی باضابطہ دعوت ہی نہیں دی بلکہ راضی بھی کرلیا۔سری لنکا کرکٹ کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ اُن کی ٹیم کم ازکم ایک ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان میں کھیل سکتی ہے، یہ میچ اسی سیریز کا حصہ ہے جس کی میزبانی پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں کرنی ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ سیکورٹی معاملات کا جائزہ لے رہااور میچ کا سارا انحصار ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان پر ہو گا جو مجوزہ طور پر دس سے پندرہ ستمبر کے درمیان ہے ۔اگر ورلڈ الیون کا دورہ کامیا ب ہوجاتا ہے تو پھر یقینی طور پر سری لنکن ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی اور یوں نو برسوں میں سری لنکا پاکستان کا پہلا دورہ کرنے والی ٹاپ رینکنگ ٹیم بن جائے گی ۔سری لنکا کے خلاف سیریز کا شیڈول جاری کرنے میں تاخیر کی بھی یہی وجہ بتائی جا رہی ہے کہ جائزہ لیا جا رہا ہے پاکستان میں میچ کب ممکن ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *