پاناما فیصلہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیا گیا

wazeer

لاہور:  سپریم کورٹ کو جے آئی ٹی تحقیقات کی نگرانی کرنے کا اختیا ر نہیں، پاناما کیس کے فیصلے کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیا گیا۔ سینئر وکیل اللہ بخش گوندل کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کو جے آئی ٹی تحقیقات کی نگرانی کرنے کا اختیار نہیں اور مقدمے کی نگرانی کیلئے سپریم کورٹ کے جج کو نامزد نہیں کیا جا سکتا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا اور سابق وزیراعظم کو نا اہل قرار دینے کیلئے الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال کئے گئے۔ ایڈووکیٹ اللہ بخش گوندل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے نا اہلی کی مدت ظاہر نہیں کی لہٰذافیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے نواز شریف کو عہدے پر بحال کیا جائے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *