کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے موبائل فون کے ساتھ یہ شرمناک کام کیا جارہا ہے؟

Related image

لندن ۔ جدید ٹیکنالوجی ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکی ہے اور اس کی وجہ سے ملنے والی آسائشوں اور سہولیات کی وجہ سے ہم بہت خوش بھی ہیں ، لیکن شائد ہم میں سے اکثر اس بات سے بے خبر ہیں کہ یہ ٹیکنالوجی کسی جاسوس سے کم نہیں جو بدقسمتی سے ہر جگہ ، حتیٰ کہ ہماری تنہائی میں بھی ہمارے ساتھ ہوتا ہے۔ اس خطرے کے بارے میں لندن میں منعقد ہونے والی بلومیرین فاﺅنڈیشن بوٹ انٹرنیشنل اوشن ایوارڈ کی تقریب میں ٹیکنالوجی کے کاروبار سے وابستہ ارب پتی شخصیت چارلس ڈن سٹون کے انتباہ نے واقعی سب کو پریشان کر دیا ہے۔  ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ٹاک ٹاک کے چیئرمین چارلس ڈن سٹون نے اپنے خطاب کے دوران کہا ” مجھے اس بات کا یقین ہے کہ آج کل ہمارے کمپیوٹر اور موبائل فون ہماری جاسوسی کر رہے ہیں۔ ان آلات میں لگے کیمرے اور مائیکرو فون ہماری ہر بات ریکارڈ کر رہے ہیں۔ اگر آپ کو یقین نہیں تو زرا سوچئے کہ فیس بک کے بانی زکر برگ اپنے لیپ ٹاپ کے کیمرے کو ٹیپ سے ڈھانپ کر کیوں رکھتے ہیں۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت پریشانی ہوتی ہے۔ میرا مطلب ہے کہ ایک عام آدمی کسی بھی وقت جذبات کی رو میں بہہ کر کسی فحش ویب سائٹ پر نظر ڈال سکتاہے ، لیکن وہ اس بات سے بے خبر ہوتا ہے کہ اس کے کمپیوٹر یا فون کا کیمرہ اور مائیکروفون سب کچھ ریکارڈ کر رہا ہوتے ہیں۔ میں ایک شادی شدہ آدمی ہوں، میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، لہٰذا میں تو ایسا کام نہیں کرتا، لیکن میرا خیال ہے کہ دنیا میں بے شمار لوگ یہ غلطی کر رہے ہیں۔ انہیں کسی بھی وقت اس غلطی کا نتیجہ دیکھنا پڑ سکتا ہے، جو یقینا انہیں پسند نہیں آئے گا:۔ “

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *