دومعروف سیاسی شخصیات نے تحریک انصاف جوائن کرلی

pti (1)

اسلام آباد:شفقت رسول گھمن اور افتخار رسول گھمن نے تحریک انصاف کے منشور اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ دونوں رہنماؤں نے این اے 135 سمیت شیخوپورہ بھر میں تحریک انصاف کو تنظیمی طور پر مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر گھمن برادران کا خیر مقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے، کرپشن اور ظلم کی دلدل سے نکلنے کیلئے پنجاب کے عوام کو کھڑا ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب تبدیلی کا مرکز بن چکا ہے، پنجاب کے عوام آئین اور ریاست پاکستان کیخلاف شرمناک حملہ پسپا کرنے پر تحسین کے مستحق ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *