نواز شریف کا خیبرپختونخواہ کے بارے میں بڑا فیصلہ، تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

bara

لاہور(این این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب کے علاوہ ملک کے دوسرے صوبوں میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں تک رسائی کیلئے بڑی رابطہ مہم چلانے کی منصوبہ بندی کرلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم پہلے خیبرپختونخوا کا انتخاب کرسکتے ہیں جیسا کہ اس صوبے میں ان کے حریف عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اتحادی حکومت قائم ہے۔سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اس ضمن میں نواز شریف جلد ضلع مانسہرہ کادورہ کریں گے تاکہ یہاں موجود مسلم لیگ (ن) کے سپورٹرز کو متحرک اورمقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرسکیں۔اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) مانسہرہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں جلسے بھی منعقد کرے گی۔نواز شریف کے ساتھی کا کہنا تھا کہ مانسہرہ کا دورہ ممکنہ طور پر عیدالاضحیٰ ے قبل ہوسکتا ہے تاکہ جی ٹی روڈ ریلی کے تسلسل کو جاری رکھا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد سابق وزیراعظم بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے دیگر علاقوں کے دوروں کا منصوبہ بھی بنارہے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *