پندرہ منٹ میں موبائل چارج کرنے کا طریقہ

mobile

آج کل سمارٹ فونز کا استعمال بہت عام ہے اور ان پر گیمز، ویڈیوز دیکھنا اور انٹرنیٹ کے استعمال سمیت بہت کچھ کیا جاتا ہے۔مگر مسئلہ یہ ہے کہ اکثر سمارٹ فونز کی بیٹری بہت جلد ختم ہوجاتی ہے مگر اسے چارج کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔تاہم اگر آپ نے کہیں جانا ہو اور اس سے پہلے اچانک پتا چلے کہفون کی بیٹری ختم ہونے کے قریب ہے تو کیا کریں گے؟اگر تو آپ پریشان ہوتے رہیں گے تو کچھ نہیں ہوسکے گا بلکہ پندرہ سے بیس منٹ میں تیزرفتاری سے کافی چارجنگ کے حصول کےلیے یہ طریقہ آزما کر دیکھیں۔سب سے پہلے تو اپنے سمارٹ فون کا چارجر (کمپیوٹر ڈیٹا کیبل نہیں) لیں۔ اس کے بعد اسے پلگ میں لگانے سے قبل اپنے فون کی سیٹنگز میں جاکر ائیرپلین موڈ کو آف سے آن کردیں اور پھر آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ ڈیوائس کتنی تیزی سے چارج ہوتی ہے۔درحقیقت ائیرپلین موڈ ڈیوائس کا انٹرنیٹ سے کنکشن ختم کردیتا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ بیٹری کو خودکار طور پر وائی فائی سگنل کی سرچنگ، ایپ اپ ڈیٹس، ٹیکسٹس اور دیگر نوٹیفکیشنز کی جستجو چارجنگ کے دوران نہیں کرنا پڑتی جس کے نتیجے میں بیٹری تیز ی سے فل ہوتی ہے۔اس طریقے کی مدد سے آپ 15 سے 20 منٹ میں کافی حد تک بیٹری کو چارج کرلیں گے بس اس دوران کوئی کال وغیرہ موصول نہیں ہوسکے گی۔تو اگلی بار ہنگامی حالات میں اس طریقے کو آزما کر دیکھیں جو واقعی کارآمد ثابت ہوگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *