کلثوم نوازشریف ایک اور مشکل میں پھنس گئیں!

Image result for ‫کلثوم نواز شریف‬‎

حیدرآباد -این اے 120میں ن لیگ کی امیدوار اور سابق وزیر اعظم نوا زشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے خلاف 17سالہ پرانے مقدمے کی کاپی منظر عام پر آ گئی ہے ، ایم پی او سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔  نجی ٹی وی کے مطابق بیگم کلثوم نوا ز کے خلاف منظر عام پر آنے والی ایف آئی آر حیدر آباد میں درج ہو ئی تھی ۔ 2000ء میں تقریر کرنے پر بیگم کلثوم نواز، صدر مملکت ممنون حسین اور تہمینہ دولتانہ کے خلاف ایف آئی درج کی گئی تھی جس میں ایم پی او سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد این اے 120کی سیٹ خالی ہو گئی تھی جس کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے خاتون امیدوار کو میدان میں اتارا ہے اور وہ نواز شریف کی اہلیہ بھی ہیں ۔ بیگم کلثوم نوا ز اپنے شوہر نواز شریف کی جلا وطنی کے بعد ملک میں مسلم لیگیوں کو متحرک کرنے کے لئے ملک کے کامیاب طوفانی دورے کر کے پارٹی میں ایک مرتبہ روح پھونک چکی ہیں اور انہیں کئی مقامات پر تقاریر اور اجتماعات کے باعث کئی مقدمات کا سامنا کر نا پڑا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *