شاہد آفریدی کے حیرت انگیز ٹویٹ نے لوگوں کے دل جیت لیے!

Image result for shahid afridi

لاہور -پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارتیوں کو یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے پیغام میں آفریدی کا کہنا تھا کہ انڈیا کو یوم آزادی کی مبارکباد! پڑوسیوں کو تبدیل کرنے کا کئی راستہ نہیں، آئیں مل کر امن، رواداری اور محبت کیلئے کام کریں۔ انسانیت کو غالب آنے دیں۔

بھارتی ٹویٹر صارفین نے شاہد خان آفریدی کی جانب سے یوم آزادی کی مبارکباد کو بہت سراہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ لالا کیا بات ہے، ہم نے صرف کرکٹ کیلئے آپ کو فالو کیا تھا لیکن مان بھی گئے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ لالا آپ امن کی علامت ہیں تو دوسرے نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نفرتیں کم ہونگی اور انسانیت بڑھے گی۔ ہم سیاستدانوں کے کھیل کو سمجھیں گے اور امن کو ترجیح دیں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *