سہیل وڑائچ میڈیا انڈسٹری چھوڑ کر امریکہ منتقل ، وجہ کیا بنی؟

sohail warraich

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار اور صحافی سہیل وڑائچ کے پاکستان مداحوں کے لئے تشویشناک خبر آگئی ہے۔ سینئر صحافی سہیل وڑائچ دنیا میڈیا گروپ اور پاکستان کو خیر آباد کہہ کر امریکا منتقل ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اور سینئر صحافی سہیل وڑائچ میڈیا انڈسٹری کو خیر آباد کہہ کر امریکا منتقل ہوگئے ہیں۔سہیل وڑائچ دنیا میڈیا گروپ سے وابستہ تھے جسے انہوں نے خیر آباد کہہ دیا ہے۔ سہیل وڑائچ نے کچھ عرصہ قبل ہی دنیا میڈیا گروپ بطور گروپ ایڈیٹر جوائن کیا تھا۔ اس سے پہلے وہ جیو، جنگ گروپ سے وابستہ تھے۔ سہیل وڑائچ ایک برس کیلئے امریکا منتقل ہوئے ہیں اور اس دوران کسی میڈیا گروپ کا حصہ بننے کے خواہش مند نہیں ہیں۔افواہیں سرگرم ہیں کہ سہیل وڑائچ کو مختلف لوگوں کی طرف سے دھمکیاں بھی مل رہی تھیں-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *