شمالی کوریا سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، امریکا

Image result for ‫امریکا شمالی کوریا‬‎

واشنگٹن -امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت شمالی کوریا سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ڈوچے نیوز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے منگل کے روز واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ مذاکراتی دور شروع کرنے کا دراومدار کم جونگ ان پر ہے۔ اس کمیونسٹ ملک کی طرف سے امریکی جزیرے گوام پر حملہ کرنے کے منصوبے کو ملتوی کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ٹلرسن نے یہ بیان جاری کیا ہے۔ تاہم ٹلرسن نے کہا کہ مذاکرات سے قبل پیونگ یانگ کو اپنا جوہری اور میزائل پروگرام ترک کرنا ہوگا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *