تحریک انصاف کے متوالوں کی ایک اور بے انصافی- مریم نواز کا جعلی اقامہ بنا ڈالا

gair

آج کل سوشل میڈیا اور پی ٹی آئی کی حمایتی ویب سائٹس پر بڑے زور وشور سے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا اقامہ دکھایا جارہا ہے جس میں انہیں (نعوذ باللہ) غیر مسلم ملازمہ لکھا گیا ہے - جن ویب سائٹس نے یہ خبر لگائی ہیں انہیں شائد یہ معلوم نہیں کہ مریم نواز شریف حالیہ رمضان المبارک میں مکہ میں اپنے  والد اور خادان کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرکے آئی ہیں، کیا کوئی غیر مسلم مکہ میں داخل ہوسکتا ہے؟ دوسری دو نمبری اس دو نمبر اقامہ میں یہ کی گئی ہے کہ کمپنی کا ایڈریس جدہ کا ہے جبکہ اقامہ پر شہر کا نام "ریاض" لکھا ہوا ہے حالانکہ اقامہ اسی شہر کا ہوتا ہے جس شہر کی کمپنی ہوتی ہے-سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے حمایتیوں کے اس عمل کو نہایت ناپسندیدگی سے دیکھا جارہا ہے اور سوشل میڈیا صارف یہ سوال کر رہے ہیں کہ کیا اب تحریک انصاف اس طرح کا انصاف کیا کرے گی؟کسی مسلمان کو جانتے بوجھتے ہوئے غیر مسلم کہنا بذات خود بہت بڑا گناہ ہے-

Image result for maryam nawaz on umra

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *