حلف اٹھانے کے بعد طلال چوہدری جب آفس پہنچے تو کیا ہوا؟

Related image

اسلام آ باد -وفاقی کابینہ میں شامل وفاقی وزراء اویس لغاری ،دانیا ل عزیز جبکہ وزرائے مملکت ،طلال چوہدری،بیرسٹر عثمان ابراہیم،سید ایاز علی شیرازی،ممتاز تارڑ،دوستین خان ڈومکی کے محکموں کے حوالے سے معاملات طے تاحال نہ ہو سکے جس کے باعثابھی تک ان کے قلمدانوں کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جاسکا۔تفصیلات کے مطابق سردار اویس لغاری کو وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور دانیا ل عزیز کو وفاقی وزیر برائے نجکاری بنانے کا عندیہ دیا گیا تھا لیکن تا حال اس حوالے سے معاملات طے نہ ہونے کی وجہ سے ان کے قلمدانوں کے حوالے سے باضابطہ نو ٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

دوستین خان ڈومکی،سید ایاز علی شیرازی، ممتاز احمد تارڑ،طلال چوہدری،بیرسٹر عثمان ابراہیم بطور وزارئے مملکت حلفٖ اٹھا چکے ہیں۔ طلال چوہدری کو وزیر مملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور وہ حلف لینے کے بعد وزارت داخلہ میں دفتر میں بھی چلے گئے تھے تاہم وہاں سے انکو واپس بلایا گیا تھا۔ ان کے قلمدان کے حوالے سے بھی ابھی تک نو ٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ بیرسٹر عثمان ابراہیم کو وزیرمملکت برائے قانون بنانے کے بارے میں کہا گیا تھا لیکن ان کو بھی ابھی تک کوئی محکمہ الاٹ نہیں کیا گیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *