نواز شریف کو پارٹی صدارت سے روکنے کا حکم چیلنج!

پاناما کیس کا فیصلہ قانون کے خلاف اور حقائق کے منافی ہے، درخواست کا متن : فوٹو: فائل

 لاہور -ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو پارٹی صدارت سے روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کے حکم کوچیلنج کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں شہری محمد امین کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کوپارٹی صدارت سے روکنے کے حوالے سے  الیکشن کمیشن کے حکم کو چیلنج کردیا گیا ہے۔


الیکشن کمیشن نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی دفعہ 5 کے تحت فیصلہ جاری کیا ہے، درخوستگزار: فوٹو: فائل

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پاناما فیصلے کے تحت فیصلے کے تحت نااہل نواز شریف کو پارٹی صدارت کیلئے بھی نااہل قرار دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی دفعہ 5 کے تحت فیصلہ جاری کیا ہے اور پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی دفعہ پانچ آئین کے آرٹیکل 17 سے متصادم ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزسابق وزیراعظم نوازشریف نے پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ قانون کے خلاف اور حقائق کے منافی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *