کے پی کے پولیس کی غفلت سے لاکھوں روپے کا نقصان !

11

پشاور: خیبرپختون خوا پولیس کے لاکھوں روپے مالیت کے 13 سراغ رساں کتے ہلاک ہوگئے۔ ایک طرف خیبرپختون خوا دہشت گردی کی لہر سے دوچار ہے اور دوسری طرف پولیس کی غفلت کے باعث مجرموں کا پتہ لگانے والے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی کتے ہلاک ہوگئے۔ دستاویزات کے مطابق خیبرپختون خوا پولیس کے لیے 2014 میں مجرموں کا سراغ لگانے والے 51 غیرملکی کتے خریدے گئے تھے اور ایک کتے کی قیمت 5 لاکھ روپے تھی۔ انتظامیہ نے 2 سال میں کتوں کی خوراک پر تقریبا ایک کروڑ روپے بھی خرچ کیے۔ تاہم 2 سال کے دوران خیبرپختون خوا پولیس کے یونٹ ’’ کے 9‘‘ کے 13 غیر ملکی سراغ رساں کتے ہلاک ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں نہ صرف قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا بلکہ صوبائی پولیس کی دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوئی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *