عمران خان کرپٹ لوگوں کی پذیرائی کرتے ہیں، عمران خان کے قریبی ساتھی کا انکشاف

khan

تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ آج ہمیں الیکشن کمیشن میں ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے، عمران خان نے آج پھر خود کو قانون سے بچانے کی کوشش کی۔الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپٹ لوگوں کی پذیرائی کر رہے ہیں جب کہ انہوں نے راولپنڈی کے جلسے میں کہا تھا کہ وہ قوم سے جھوٹ نہیں بولیں گے۔اکبر ایس بابر نے چیئرمین تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ نے قوم سے جھوٹ بولا کہ کرپشن کے خلاف ہوں، کیا آپ نے جنرل حامد خان کو احتساب کمیشن سے ہٹنے پر مجبور کیا اور کیا آپ نے یہ وعدہ نہیں کیا تھا کہ کالی بھیڑوں کو پارٹی میں قبول نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بینک آف خیبر میں اقربا پروری کوفروغ دیا جا رہا ہے جب کہ عمران خان آپ نے اپنےد وست راشد کو بینک آف خیبر میں ڈائریکٹر لگایا اور چیرمین پی ٹی آئی عمران خان صرف اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ پر میری پشت پناہی کا الزام جھوٹ ہے، نعیم الحق عائشہ گلالئی کے الزامات کی زندہ مثال ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *