مومنہ مستحسن کس معروف گلوکار سے شادی کر رہی ہیں؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خوبصورت آواز اور چہرہ کی مالک پاکستان کی ابھرتی ہوئی نوجوان گلوکارہ مومنہ مستحسن نے پیا دیس سدھارنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوک سٹوڈیو سے شہرت پانے والے پاکستان کی ابھرتی ہوئی خوبرو گلوکارہ مومنہ مستحسن نے پیا دیس سدھارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر سے شادی کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ دانیال ظفر بھی ایک گلوکار ہیں اور کوک سٹوڈیو میں مومنہ مستحسن کے ساتھ گا چکے ہیں اور دونوں کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیاتھا۔ دونوں کی شادی خاندان کی رضامندی سے ہو گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مومنہ مستحسن کی ایک منگنی ہو چکی تھی جو کچھ عرصہ رہنے کے بعد ٹوٹ گئی تھی تاہم مومنہ اور دانیال کب باقاعدہ طور پر زندگی کے ساتھی بنتے ہیں اس حوالے سے دونوں جانب سے فی الحال خاموشی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *