بول نیوز۔ ۔ ۔ اور اب حمزہ عباسی

ham

کراچی: حمزہ علی عباسی کے بارے میں ذرائع خبر دے رہے ہیں کہ وہ بھی "بول" ٹی وی چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہیں- ذرائع کے مطابق حمزہ علی عباسی کو انتظامیہ سے متعدد شکایات ہیں اور اس حوالے سے مختلف میٹنگز میں وہ اظہار خیال بھی کر چکے ہیں - سب سے بڑی شکایت انتظامیہ کے رویے کی ہے جو ایک ہی پارٹی کے نقطہ نظر کو آن ایئر کرنا چاہتی ہے جبکہ حمزہ عباسی مخالف نقطہ نظر بھی سامنے لانا چاہتے ہیں- بول ٹی وی کے ایک سینئر پروڈیوسرنے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ حمزہ علی عباسی کو طے شدہ معاوضے سے کم رقم دی جارہی ہے جس کی وجہ سے بھی حمزہ عباسی سخت ناراض ہیں- تاہم اس حوالے سے حمزہ علی عباسی یا چینل کا موقف سامنے نہیں آسکا-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *