نواز شریف کی سیاسی چالیں 

tariq ahmed
مری سے شاہد خاقان عباسی کے  مستقل وزیراعظم بننے کے بعد اب بلوچستان سے سردار یعقوب ناصر مسلم لیگ ن کے نئے صدر بنائے جا رھے ھیں۔ پہلے خاقان عباسی کو عارضی وزیراعظم بنایا گیا تھا۔ یہ ھیں وہ سیاسی کارڈز جو نواز شریف ایک ایک کرکے شو کر رھے ھیں۔ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور حکمران پارٹی کا صدر ایک بلوچ کا بننا پنجاب اور بلوچستان کے درمیان اعتماد اور سیاسی ھم آہنگی کا باعث بنے گا۔ اور پاکستان میں سیاسی استحکام لاے گا۔ اور بلوچوں کو اس ملک میں اھمیت اور عزت کا احساس دلاے گا۔ یہ نواز شریف کے اپنے ساتھیوں پر اعتماد کا اظہار بھی ھے۔ اور ایک پنجابی  سیاسی رہنما کی جانب سے بلوچستان کو قومی سیاست میں شامل کرنے کی ایک بہترین موو ھے۔
Image result for nawaz sharif happy
کل کلاں کسی مشکل وقت میں بلوچ سیاستدان نواز شریف کے ساتھ کھڑے نظر آئیں گے ۔ وزیراعظم عباسی  اور مسلم لیگ کے صدر کی نامزدگیوں کے بعد یہ پروپیگنڈہ بھی دم توڑ دے گا۔ کہ شریف برادران اپنے علاوہ کسی کو قابل بھروسہ نہیں سمجھتے۔ یہ نواز شریف کے اس حوصلے اور سیاس قوت کو بھی ظاہر کرتا ہے جو انہیں لاہور ریلی سے حاصل ھوئ ھے۔ وہ ریلی جس کی سب نے مخالفت کی تھی۔ لیکن نواز شریف اس پر ڈٹے رھے۔ سب کو یہ میسج چلا گیا ھے۔ ووٹ آج بھی نواز شریف کا ھے۔ چناچہ کسی قسم کی ٹوٹ پھوٹ کی بجائے پارٹی نواز شریف کی زیر قیادت نہ صرف  متحد ھے۔ بلکہ مزید مضبوط ھو گئ ھے۔ اور وہ اقتدار سے باھر رھ کر آنے والے الیکشن کی بہتر تیاری کر سکتے ہیں ۔ اگر کسی کا خیال تھا۔ کہ نااہلیت کے بعد نواز شریف کی سیاست ختم ھو جائے گی۔ وہ کف افسوس مل رھے ھوں گے۔ اس سے پہلے نواز شریف وزارت خارجہ پر خواجہ آصف، داخلہ پر احسن اقبال اور دفاع پر خرم دستگیر جیسے اپنے ٹائم ٹیسٹڈ کارکنوں کو وزیر بنا کر ایک سٹرونگ میسج دے چکے ہیں ۔

نواز شریف کی سیاسی چالیں ” پر ایک تبصرہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *