پاکستانی کرکٹر سر پر گیند لگنے سے جاں بحق!

خیبر پختونخواہ میں ایک کلب کرکٹ میچ کے دوران گیند سر پر لگنے سے ایک کرکٹر جاں بحق ہوگیا۔ یہ واقعہ ضلع مردان میں کھیلے جانے والے ایک کلب میچ میں پیش آیا جہاں گیند سر پر لگنے سے زبیر احمد نامی کرکٹر کی ہلاکت ہوئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر یہ خبر شیئر کی۔

پی سی بی نے ٹوئیٹ میں لکھا ' زبیر احمد کی المناک موت ایک اور یاد دہانی ہے کہ حفاظتی گیئر یعنی ہیلمٹ کو ہمیشہ پہننا چاہئے، ہماری ہمدردیاں زبیر کے خاندان کے ساتھ ہیں'۔

Tweet

اس ٹوئیٹ سے عندیہ ملتا ہے کہ بیٹنگ کرتے ہوئے زبیر احمد نے ہیلمٹ نہیں پہن رکھا تھا۔ زبیر احمد فخر زمان اکیڈمی کا حصہ تھے۔ معروف کمنٹیٹر اور سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز نے بھی ٹوئٹر پر نوجوان پاکستانی کرکٹر کی ہلاکت پر تعزیت کی۔ انہوں نے لکھا کہ میچ کے دوان ایک شارٹ پچ گیند نے زبیر کے سر کو نشانہ بنایا ہے اور وہ ہلاک ہوگیا۔

منگل کو آسٹریلین نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کو ایک پریکٹس میچ کے دوران ایک باﺅنسر گردن پر لگا، جس کے بعد وہ کھیل جاری نہیں رکھ سکے۔ تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے اور بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل فٹ ہوجائیں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *