ثانیہ مرزا نے جسم کے کس خاص حصے کی وجہ سے پرینیتی چوپڑہ کو اپنی فلم کے لیے چنا؟ حیران کن خبرآگئی!

Related image

ممبئی -بالی ووڈ کی چلبلی اداکارہ پرنیتی چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی جب بھی آپ بیتی بنے گی تو وہی اس فلم میں کام کریں گی۔ اداکارہ نیہا دھوپیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پرنیتی چوپڑا نے بتایا کہ ایک دفعہ ثانیہ مرزا نے انہیں فون کیا اور کہا کہ آپ کا ’نسوانی حسن بڑا‘ ہے اس لیے میری زندگی پر جب بھی فلم بنی اس میں آپ ہی کام کریں گی ۔ پرنیتی نے بتایا کہ اس ٹیلی فون کال کے بعد ان کی ثانیہ مرزا کے ساتھ پکی دوستی ہوگئی جو آج بھی برقرار ہے۔
اداکارہ نیہا دھوپیا کے ریڈیو پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرنیتی چوپڑا نے کہا ” کیا آپ کو پتہ ہے کہ میری ثانیہ مرزا سے دوستی کیسے ہوئی؟ مجھے یاد ہے کہ ایک دفعہ ثانیہ مرزا یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کھیل رہی تھیں، ثانیہ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اگر ان کی زندگی پر فلم بنی تو اس میں پرنیتی چوپڑا کام کرے گی، اس کے بعد ثانیہ مرزا کارات کے 2، 3 بجے مجھے فون آیا“۔

پرنیتی نے بتایا کہ ثانیہ مرزا نے انہیں فون کیا اور کہا کہ ’ آپ کو پتا ہی ہوگا کہ میں نے ایک انٹرویو دیا ہے جس میں میری بائیو پک کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ہے، میں یہ ضروری سمجھتی ہوں کہ آپ کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیاجائے‘۔
’ ثانیہ مرزا نے کہا کہ آپ کو اپنی بائیو پک میں لینے کی وجہ یہ ہے کہ ایک تو آپ میرے جیسی نظر آتی ہیں، دوسرا ہم دونوں ہی چھاتیوں کے معاملے میں خوش قسمت ہیں اور جسم کے اس حصے میں ہمیں خوب نوازا گیا ہے‘۔ پرنیتی چوپڑا نے بتایا کہ اس فون کال کے بعد سے ان کی ثانیہ مرزا کے ساتھ پکی دوستی ہوگئی ہے اور دونوں اب بھی دوست ہیں اور ایک ساتھ اچھا وقت گزارتی ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *