کلثوم نواز باہر ۔۔۔۔۔

kn

 لاہور۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن روانہ ہوگئیں، الیکشن کمیشن نے کلثوم نواز کو آج 3 بجے طلب کر رکھا تھا، این اے 120 کا ضمنی الیکشن 17 ستمبر کو ہے جبکہ ٹکٹ پر واپسی 24 ستمبر درج ہے۔ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اچانک لندن روانہ ہوگئیں، ذرائع کے مطابق کلثوم نواز برطانیہ میں اپنا طبی معائنہ کرائیں گی۔ کلثوم نوازلندن روانگی کیلئے صبح لاہور ایئر پورٹ پہنچیں اور پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کے ذریعے لندن روانہ ہوگئیں۔ کلثوم نواز کو حج ٹرمینل کے راستے ائر پورٹ پہنچایا گیا تھا۔

  کلثوم نواز این اے 120 کے ضمنی الیکشن کیلئے مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدوار ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کلثوم نواز کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے آج 3 بجے طلب کر رکھا تھا۔ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی جانب سے ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔ پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک نے کلثوم نواز کا اقامہ سامنے آنے کے باوجود اسے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر اعتراض کیا تھا۔ کلثوم نواز لندن روانگی کے باعث الیکشن کمیشن پیش نہ ہوئی، جبکہ معمہ یہ ہے کہ ضمنی الیکشن 17 ستمبر کو ہے جبکہ کلثوم نواز کی لندن سے واپسی کی ٹکٹ پر تاریخ 24 ستمبر درج ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *