ملالہ یوسفزئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا!

Image result for ‫ملالہ یوسفزئی‬‎

لندن-نوبل یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا ہے جہاں وہسیاست ، فلسفہ اور معاشیات کے مضامین پڑھیں گی جبکہ بین الاقوامی یونیورسٹی میں داخلہ ملنے پر ملالہ پرجوش ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملالہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں آکسفورڈ جانے کے لیے بے حد پرجوش ہوں جبکہ تمام اے لیولز طلبہ نے اچھا کام کیا اوریہ ایک مشکل ترین سال تھا۔ آخر میں انہوں نے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں بھی اظہار کیا ہے ۔ ملالہ کے اس اعلان کے بعد ٹوئٹر صارفین نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کو مبارکباد یں دینا شروع کردی ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *