چچا کے ریپ کا شکار 10 سالہ بھارتی بچی ماں بن گئی!

RapeTen1

جنسی زیادتی کی شکار ہوئی ایک بچی نے آج انڈیین ریاست پنجاب کے دارالحکومت چنڈی گڑھ میں بچی کو جنم دیا ہے۔ چنڈی گڑھ کے سرکاری ہسپتال میں پیدا ہوئی نوزائیدہ کا وزن ڈھائی کلو ہے۔ ہسپتال کے ایک اہلکار کے مطابق ماں اور بچی دونوں صحت مند ہیں۔

اس سے قبل جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی اس بچی کے رشتہ داروں نے سپریم کورٹ سے بچی کے اسقاط حمل کی اجازت مانگی تھی۔ لیکن سپریم کورٹ نے یہ کہتے ہوئے اجازت نہیں دی کہ ایسا کرنے سے ماں اور بچے دونوں کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

سپریم کورٹ نے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسقاط حمل نہ تو خود اس بچی کے لیے ٹھیک ہوگا نہ ہی اس کی کوکھ میں پل رہے بچے کے لیے۔ دس سال کی بچی کے ساتھ مبینہ طور پر اس کے چچا نے ریپ کیا تھا۔ انڈیا میں قانونی طور پر 20ہفتے کے اندر ہی اسقاط حمل کی اجازت ہے۔

خبر رسان ادارے پی ٹی آئی کے مطابق ماں بننے والی اس بچی کو نہیں معلوم کہ اس کے ساتھ کیا ہوا ہے۔ اسے یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ وہ حاملہ تھیں۔ریپ

بچی کو اس کے والدین نے بتایا ہے کہ پیٹ میں کسی بیماری کی وجہ سے ڈاکٹروں نے اس کا آپریشن کیا ہے۔ بچی کے والد نے ہسپتال سے درخواست کی ہے کہ وہ نوزائیدہ کو کسی کو گود دلوانے میں مدد کرے۔ چچا کی زیادتیوں کا شکار ہونے والی بچی کو جب پیٹ میں درد کی شکایت رہنے لگی تو والدین نے ہسپتال میں داخل کروایا تھا۔ اسی دوران ڈاکٹروں کو معلوم ہوا کہ وہ 30 ہفتوں سے حاملہ تھی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *