ترکی نے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کردیا

tu

اگر آپ ترکی کئ نیشنیلٹی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ترک حکومت کا یہ اعلان آپ کے لیے یقینا" خوشگوار حیرت کا ثابت ہوگا جس میں ترک حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی ان کے ملک میں قیمتی جائیداد خریدے گا یا سرمایہ کاری کرے گا تو اسے ترکی کی نیشنیلٹی دے دی جائے گی-جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ایسے غیر ملکی افراد کو ترک پاسپورٹ دیا جائے گا جو ایک ملین امریکی ڈالر کے مساوی رئیل اسٹیٹ خریدیں گے-اسی طرح جو غیر ملکی جو دو ملین امریکی ڈالر کے مساوی ترکی میں سرمایہ کاری کریں گے انہیں بھی نیشنیلٹی دی جائے گی-یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے ترکی کے صدر طیب اردوان نے کہا تھا کہ وہ عراقی اور شامی باشندے جو ترک روزگار منڈی میں غیر قانونی طور پر کاروبار کر رہے ہیں انہیں بھی سیکورٹی ٹیسٹ پاس ہونے پر ترکی کی شہریت دی جاسکتی ہے-دوسری جانب یورپی یونین نے ترک حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ شامی شہریوں کو ترکی کی شہریت حاصل کرنے میں رعایت دے-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *