نئی وزیراعظم کون ہوں گی؟ حنا پرویز بٹ کا انکشاف

hina

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حنا پرویز بٹ کی ٹوئٹ نے نئی بحث چھیڑ دی، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو اگلا وزیراعظم بنایا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی اور معروف فیشن ڈیزائنر حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کلثوم نواز کو حکمران جماعت کی جانب سے ملک کا اگلا وزیراعظم بنایا جائے گا۔

Image result for kulsoom nawaz

حنا پرویز بٹ نےکہا کہ اس وقت کتنا اچھا لگے گا جب میڈیا پکار رہاہو گا کہ وزیراعظم کلثوم نواز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد حلقہ این اے 120 کی خالی ہونے والی نشست کے ضمنی انتخاب میں ان کی اہلیہ کلثوم نواز بطور امیدوار میدان میں ہیں۔ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد ہیں، یہ ضمنی انتخابات 17 ستمبر کو ہوں گے، مسلم لیگ (ن) کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کو الیکشن جیتنے کے بعد شاہد خاقان عباسی کی جگہ وزیراعظم بنایا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *