کانگو کے وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے!

Clement Mouamba

برازاویل -وسطی افریقہ کے ملک عوامی جمہوریہ کانگو کے وزیر اعظم نے ملک کی معاشی بدحالی کے باعث اپنی کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری معاشی بحران کے حل کے لئے نئی حکومت کا قیام ضروری ہے۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق عوامی جمہوریہ کانگو کے وزیر اعظم کلیِمنٹ موآمبا نے اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا بیان جاری کیا ہے جبکہ اس اقدام سے چند روز قبل ہی ملک کے صدر ڈینس ساسو نگوسو نے کہا تھا کہ وہ کانگو میں جاری اقتصادی بد حالی سے نمٹنے کے لیے نئی حکومت کے قیام کی راہ تلاش کر رہے ہیں۔ جمہوریہ کانگو کی معیشت 2014ءمیں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے بعد برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی کم ہونے کے سبب بری طرح متاثر ہوئی ہے۔جبکہ کانگو حکومت کے ذمہ 363ملین یورو کی رقم قرض ہے جو دیگر ممالک کو ادا کرنا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *