لیاقت باغ میں شیخ رشید کے جلسے میں پی ٹی آئی کارکن کیوں نہیں آئے؟ حیرت انگیز انکشاف

bagh

 ڈان نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے راولپنڈی میں ریلی کے جواب میں تحریک انصاف اور عوامی لیگ کا لیاقت باغ میں پاور شوناکام رہا جس میں تحریک انصاف کے کارکنان کی تعداد کم تھی جبکہ دونوں پارٹیوں کی قیادت نے بارش کو جلسے کی ناکامی کی وجہ قرار دیا ہے، لیکن بارش کے علاوہ دونوں پارٹیوں کے درمیان اختلافات اور رابطے کا فقدان بھی اس ناکامی کی بنیادی وجوہات ہیں۔ ”ڈان “ نے تحریک انصاف کے سینئر عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جلسے کی ناکامی سے شدید پریشان ہے جبکہ نواز شریف کی ریلی کے جواب میں تحریک انصاف کے تحصیل اور یونین کونسل کے عہدیداران بھی لوگوں کو لیاقت باغ جلسے میں لانے میں ناکام رہے۔عمران خان کے جلسے نے راولپنڈی میں تحریک انصاف کی قیادت میں اختلافات کو بھی بے نقاب کر دیا ہے۔لیاقت باغ جلسے سے ایک ہفتہ قبل تحریک انصاف راولپنڈی کے صدر چوہدری محمد اصغر لندن روانہ ہوگئے اور انہوں نے پارٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری عدنان کو عوامی رابطہ مہم کی ذمہ داری دے دی،چوہدری عدنان اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے کارکن تھے جبکہ چوہدری اصغر نے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری کو پی ٹی آئی ورکرز سے رابطے کی بجائے عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں سے رابطے کی ہدایات دیں ۔تحریک انصاف کے لیڈر نے دعویٰ کیا کہ شیخ رشید احمد نے چوہدری عدنان کو جان بوجھ کر تحریک انصاف میں شامل کرایا ہوا ہے تاکہ وہ پی ٹی آئی کے ووٹ توڑ کر شیخ رشید کے لئے زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کے 3اہم ممبران اعجاز خان جازی، عارف عباسی اور رشید حفیظ کو بھی جلسے کے انتظامات کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیااور انہیں اعتماد میں نہ لینا بھی جلسے کی ناکامی کی اہم وجوہات میں شامل ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *