معروف ہدایتکار اداکارہ سے زیادتی کرنے کے جرم میں گرفتار !

11

ممبئی ۔ بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار چلاپاٹھی راؤ اور اداکار سروجن لوکیش نے تیلگو اداکارہ کو چلتی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم اداکارہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئی اور فرار ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ (جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ) نے ہدایتکار چلاپاٹھی اور ساتھی اداکار سروجن کیخلاف چلتی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کیخلاف مقدمہ درج کروایا ہے
۔اداکارہ کا موقف ہے کہ وہ لوگ دو روز قبل شوٹنگ کی غرض سے بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع مغربی گوداوری جارہے تھے کہ گاڑی میں ان کیساتھموجود ہدایتکار اور اداکار نے انہیں نامناسب طریقے سے چھونے کی کوشش کی تاہم اداکارہ کی جانب سے مزاحمت کیے جانے پر کار سامنے سے آنیوالی تیز رفتار گاڑی سے ٹکراگئی جسکے باعث اداکارہ وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے چلاپاٹھی کو گرفتار کرلیا جبکہ سروجن فی الحال فرار ہے ، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار کو جلد سے جلد گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائیگا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *