پاکستان کیا کرنے والا ہے ؟ امریکہ کا خوفناک انکشاف !

4

اسلام آباد ۔  تفصیلات کے مطابق ایک امریکی تھنک ٹینک نے حیرت انگیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنے ایک بڑے صوبے کے ایک دور دراز مقام پر ایٹمی ہتھیاروں کو زیر زمین بنائے گئے محفوظ کمپلیکس میں منتقل کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ویب سائٹ اکنامک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دعویٰ امریکی تھنک ٹینک دی انسٹی ٹیوٹ فار سائنس اینڈ انٹرنیشنل سکیورٹی نے کیا ہے، جس کے مطابق ان کی تجزیاتی رپورٹ انویسٹی گیشن اور سیٹلائٹ تصاویر کی بناء پر مرتب کی گئی ہے۔ تھنک ٹینک نے مزید یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ 100 ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ بیلسٹک میزائل بھی اس زیر زمین کمپلیکس میں محفوظ کیے جا سکتے ہیں۔ اس رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ اس انڈر گراؤنڈ کمپلیکس کے تین داخلی راستے ہیں، جو اتنے بڑے ہیں کہ ان میں سے ہر طرح کی بڑی سے بڑی گاڑی بھی گزر سکتی ہے، اس کے علاوہ ایک علیحدہ سپورٹ ایریا بھی بنایا گیا ہے۔ اس رپورٹ کو ڈیوڈ البرائٹ، سارہ برک ہارڈ، ایلی سن لیش اور فرینک پابین نے تیارکیا ہے، ان کے مطابق زیر زمین کمپلیکس کے مقاصد کے بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہے البتہ اس سے یہ اندازہ ضرور ہوتا ہے کہ اس کمپلیکس کی وجہ سے ایٹمی جنگ کی صورت میں جوابی حملے کی صلاحیت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *