خیبرپختونخواہ کے عوام نے شہباز شریف سے مدد مانگ لی

shehbaz sharif

پشاور میں ڈینگی کا مرض قابو سے باہر ہوگیا ہے اور درجنوں افراد ڈینگی میں مبتلا ہوکر ہسپتال پہنچ رہے ہیں-اس موقع پر مریضوں کے لواحقین نے ہسپتالوں میں  ناکافی سہولتوں اور مرض پر قابو نہ پانے کے حوالے سے خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احتجاج کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مدد کی درخواست کی- وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پشاور میں ڈینگی مرض بڑھنے کے حوالے سے وزیرصحت پنجاب کو خیبرپختونخوا کی حکومت سے فوری رابطے کی ہدایت کی ہی-وزیراعلی نے کہاکہ محکمہ صحت کے وزیراور سیکرٹری فوری طور پر کے پی کے حکومت سے رابطہ کریں اور کے پی کے کی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں- انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں بسنے والے ہمارے بھائی ہیں اور ہم ڈینگی مرض سے نمٹنے کے لئے اپنے بھائیوں کی ہر طرح کی مدد کیلئے حاضر ہیں۔ ہمیں اپنے بھائیوں کی مدد کرکے خوشی ہوگی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *