عیسائی پادری نے حضرت عیسیؑ کے ظہور کا حیرت انگیز دعوی کردیا!

Image result for black moon

اسلام آباد -’’بلیک مون‘‘ کا ظہور، حضرت عیسیٰؑ کی آمد کا وقت ہو گیا، عیسائی پادری نے حوالہ دے کر حیرت انگیز دعویٰ کر دیا، تفصیلات کے مطابق 21 اگست 2017 کو سورج گرہن ہو گا جو امریکہ کے علاوہ بھی کچھ ممالک میں دیکھا جائے گا۔ اس سورج گرہن کے حوالے سے ایک عیسائی پادری نے حیرت انگیز دعویٰ کرتے ہوئے سب کے ہوش اڑا دیے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاسٹر بیگلے نے انکشاف کیا ہے کہ 21 اگست کو لگنے والا یہ سورج گرہن ایسا واقعہ ہو گا جو دنیا کے خاتمے کا موجب بنے گا۔

ان کے مطابق اس روز بلیک مون ہو گا مگر بلیک مون کی یہ قسم انتہائی نایاب ہو گی جو آخری اور فیصلہ کن عالمی جنگ کا باعث بنے گی اور پھر دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا۔ پاسٹر بیگلے نے بک آف جوئیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام جب دوبارہ دنیا پر بھیجے جائیں گے اس سے ایک دن قبل سورج تاریک کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بک آف جوئیل کی اس پیش گوئی کے مطابق آج سے چار دن بعد حضرت عیسیٰؑ دنیا میں اتارے جائیں گے اور پھر آخری واقعات رونما ہونا شروع ہو جائیں گے اس کے بعد قیامت آ جائے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *